ویب ڈیسک: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم اور لیگل ٹیم غائب، عدالت میں ایک دفعہ پھر انتظار فرمائیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس دیکھ کر بل میں گھس جانے والا چوہا الیکشن ریلی نکالنے کے لیے ٹھیک ہے۔
پولیس دیکھ کر بل میں گھس جانے والا چوہا الیکشن ریلی نکالنے کے لئے ٹھیک .یہ عدلیہ بچاؤ نہیں عدلیہ سے بچاؤ تحریک ہے۔فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بھی پیش نہیں ہوا،مجرم اورلیگل ٹیم غائب . عدالت میں ایک دفعہ پھر انتظار فرمائیے #عمران_نہ_صادق_نہ_امین
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 7, 2023
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ عدلیہ بچاؤ نہیں عدلیہ سے بچاؤ تحریک ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ، توشہ خانہ چور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بھی پیش نہیں ہوا۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں آج عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ عمران خان کے پیش نہ ہونے پر توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 10 بجے تک وقفہ کر دیا گیا ہے۔جج ظفر اقبال نے عمران خان کے وکیل سے سوال کیا کہ عمران خان آج بھی نہیں پیش ہو رہے کیا؟
عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان کی پیشی کا مجھے معلوم نہیں، تاہم لیگل ٹیم کچھ دیر میں آ جائے گی۔جج نے سوال کیا کہ آپ کے پاس عمران خان کی کچہری پیشی کی کوئی انفارمیشن نہیں؟
وکیل سردار مصروف خان نے کہا کہ عمران خان کی سینئر لیگل ٹیم 10 بجے عدالت پیش ہو گی۔