سعید احمد سعید: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 1 روپے فی کلومزید اضافہ، سرکاری ریٹ 365 روپے فی کلو ہوگیا، مرغی کے گوشت کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 34 روپے فی کلو تک اضافے سے سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کا جن بے قابو، دیگر اشیاء خورونوش کے ساتھ ساتھ مرغی کا گوشت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 1 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، مرغی کا گوشت 365 روپے فی کلو ہو گیا۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران 34 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے۔ سردی میں کمی کے باوجود فارمی انڈے فی درجن ایک روپے مزید مہنگے ہو گئے، 158 روپے فی درجن کا سرکاری نرخ نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب سٹی فورٹی ٹو نے برائلر مرغی کا گوشت بے تحاشا مہنگا ہونے کی وجوہات کا سراغ لگا یا ہے۔صدر لاہور پولٹری ٹریڈرز طارق جاوید نے کہا کہ برائلر مرغی کی فیڈ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ گوشت مہنگا ہونے کا سبب بنا۔ 850روپے فی من مکئی اس سال 1800روپے فی من کی ہوگی ہےاسی طرح گندم 1200روپے من سے بڑھ کر سرکاری قیمت 1800روپے ہوئی مگر گندم اب بھی 2200روپے فی من مل رہی ہے صدر طارق جاوید نے بتایا کہ دوسالوں میں سویا بن 70روپے تک مہنگا ہوا ۔
پولٹری فارمرز نے انکشاف کیا کہ برائلرچوزہ کیلئے میڈیسن کی قیمتیں 100%فیصد تک بڑھ گیئں اور1سال میں بجلی کی مد میں انرجی کی لاگت 100%فیصد بڑھی ہے تاجران نے بتایا کہ 1سال میں ایک کلووالی زندہ برائلرمرغی کی گروتھ پر 70 روپے لاگت بڑھی ہے۔
پولٹری ٹریڈرز نے کہا کہ برائلر مرغی کی گروتھ کی لاگت بڑھنے کی وجہ سے اب گوشت کی اوسط قیمت 250 سے 300روپے تک رہے گی۔گزشتہ دنوں برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں 6روپے فی کلو اضافےسےسال کی بلندترین سطح 345 روپے پرپہنچ گئی۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 345 روپے فی کلو اور فارمی انڈے 154 روپے فی درجن ہوگئے۔