مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے اچھی خبر ، ہول سیل بازار میں آٹا سستا ہوگیا 

مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے اچھی خبر ، ہول سیل بازار میں آٹا سستا ہوگیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے اچھی خبر ، ہول سیل بازار میں آٹا سستا ہوگیا  ۔ 
ہول سیل بازار میں ڈھائی نمبر آٹا 6 روپے کلو سستا ہوکر 92 روپے پر آگیا، فائن آٹا 4 روپے کلو سستا 122 روپے میں دستیاب ہے۔ آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد ہول سیل گروسرز نے روٹی بھی سستی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 
چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ فائن آٹا مزید 10 روپے سستا ہوگا ، گندم وافر مقدار میں موجود ہے ، اس سال گندم کی بمپر کروپ ہوئی ۔ روٹی کی قیمت 17 روپے مقرر کی جائے  ، نان کی قیمت 20 روپے ہونی چاہیے ، ریٹیل مارکیٹ آٹا سستا نہیں ہورہا ہے۔ چکی کا آٹا کیوں 130 میں فروخت نہیں ہورہا ؟