ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عورت مارچ، وکلا تنظیموں میں اختلافات

عورت مارچ، وکلا تنظیموں میں اختلافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) عورت مارچ کے متعلق وکلاء تنظیموں میں اختلافات سامنے آگئے، پاکستان بارکونسل عورت مارچ کے حق میں جبکہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار سمیت دیگر عہدیداروں نے مخالفت کردی.
چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جمیل اصغر بھٹی نے عورت مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ملک میں عورت کے احتجاج سے نہیں بلکہ چادر اور چار دیواری میں اسکی عزت ہے۔اسلام میں عورت کو ماں ،بہن اور بیٹی ہر روپ میں مقدس رشتہ قرار دیاگیا ہے۔

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی جمیل اصغر بھٹی کا مزید کہناہےکہ عورت کا اپنا جسم اپنی مرضی کا نعرہ غیر مناسب اور اسلامی رسم و رواج کیخلاف ہے ۔ہمارا جسم ، ہماری مرضی کے نعرے سے ہماری خواتین کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عورت مارچ کے نام پر " میرا جسم میری مرضی "کے نعروں کو فروغ دیا جا رہا ہے، عورت مارچ کےنعروں کی مذمت کرتے ہیں ۔

سابق سیکرٹری لاہور بار ملک مقصود کھوکھر کی جانب سے بھی عورت مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے کہاگیا کہ عورت کا سڑکوں پر نہیں بلکہ پردے اور چار دیواری میں اس کا مقام ہے۔

واضح رہے کہ عورت مارچ 8 مارچ کو منایا جائے گا۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔