ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کی سیاست کا مقصد عام آدمی کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے: حمزہ شہباز

ن لیگ کی سیاست کا مقصد عام آدمی کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: ن لیگی سینئر رہنما حمزہ شہبازشریف کی ارکان اسمبلی میاں جاوید لطیف، کاظم پیرزادہ، عابد رضا، ساجد مہدی، نذیر آرائیں، باؤ اختر، ماجد ظہور،مئیرسرگودھاملک نوید اسلم سےملاقات، انکا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کررہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہبازشریف نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے حلقہ کے مسائل کی صورتحال کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےعوام سےکیےگئے وعدوں کوپورا کردیا ہے اورانکی سیاست کا مقصد عام آدمی کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختون خوا اسمبلی کے اراکین سینیٹ الیکشن کیلئے کتنے کروڑ میں بکے، رانا ثناء نے بھانڈا پھوڑ دیا
 

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 2013 کا پاکستان اورآج کا پاکستان مختلف ہے۔ آج مسلم لیگ ن کی بہتر پالیسی کی وجہ سےعوامی مسائل حل ہوچکےہیں اورملک میں خوشحالی کا دور ہے۔