لاہور بورڈ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا


(جنید ریاض) لاہوربورڈ کی مشکلات میں اضافہ ، امتحان سنٹرز میں طلباء زیادہ اور نگران کم پڑ گئے ، لاہور بورڈ نے امتحانی عملہ پورا کرنے کیلئے سکول سربراہان کو اختیارات دے دیئے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نیوز بلیٹن3بجے 13 نومبر 2018  

 سٹی 42  زرائع کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت جاری میٹرک سالانہ امتحان دوہزار اٹھارہ کیلئے بنائے گئے امتحانی سنٹرز میں طلباء زیادہ اور نگران کم ہیں۔ زرائع کے مطابق لاہور بورڈ نے امتحانی عملہ پورا کرنے کیلئے سکول سربراہان کو اختیارات دے دیئے ہیں جبکہ نگران عملہ پورا کرنے کیلئے لاہور بورڈ کو سکولوں سے اساتذہ کو نگرانی کیلئے مامور کیا جارہا ہے, بیشتر امتحانی سنٹرزمیں 100 بچوں پر دو کی بجائے ایک نگران تعینات ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:شہباز شریف کو ٹھنڈ لگ گئی

یہ خبر پڑھنا مت بھولیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے مفت تعلیم فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے

زرائع کے مطابق سکول سربراہان کو عملہ تعینات کرنتے کے اختیارات ملنے کے بعدعملہ پورا کرنے کیلئے نصابی سرگرمیوں میں مصروف اساتذہ کو نگرانی پر مامور کرنا شروع کردیاہے جس سے متعلقہ امتحانی سنٹرز میں نقل کا خدشہ سو فیصد بڑھ گیا ہے, کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ میرٹ پر سکول اساتذہ کو نگرانی پر لگایا جارہا ہے، تمام نگران ہونہار ہیں، میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی۔