وزیراعلیٰ پنجاب کے مفت تعلیم فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب کے مفت تعلیم فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم فراہم کرنےمیں ناکام ہوگئی، سکول سربراہان والدین سے پیسے بٹورنے لگے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مفت تعلیم فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم فراہم کرنےمیں ناکام ہوگئی۔ گورنمنٹ اے پی ایس گرلز ہائی سکول میں نئے داخلوں کیلئے فارم فروخت کیے جانے لگے۔ والدین سے سرکاری سکول میں فی بچہ داخل کرانے کیلئے داخلہ فارم کے 50 سے 100 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔۔ دانش سکولوں پر حکومتی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا

والدین کا کہنا ہےکہ ہیڈمسٹریس منور تبسم داخلہ فیس کے ساتھ پودوں کی خریداری کیلئے بھی پیسے لیتی ہیں ۔ دوسری جانب پرنسپل منور تبسم کاکہنا ہے کہ کسی بچے سے داخلہ فیس وصول نہیں کی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ داخلہ فارم فروخت کرنے کی کسی سکول کو اجازت نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔۔سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف

 انکا کہنا ہے کہ داخلہ فارم فروخت کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔