سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ زیریں اضلا ع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم بعداز دوپہر کوہستان، بٹگرام اور گردونواح میں مطلع جزو ی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی اضلا ع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم سکھر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہرو فیروز میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے جبکہ سبی، تربت اور پنجگور کے اضلاع میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔ دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضا فہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 08 سے 12 جون کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں (وسطی /جنوبی پنجاب ، سندھ ، شمال مشرقی /جنو بی بلوچستان، زیریں خیبر پختو نحوا) میں بتدریج اضا فہ متوقع۔دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔