ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان الیکشن؛لیگی کارکنان اور جیالوں میں جھگڑا ،ہاتھا پائی

گلگت بلتستان الیکشن؛لیگی کارکنان اور جیالوں میں جھگڑا ،ہاتھا پائی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حاشر احسن)گلگت میں جی بی اے 2پولنگ اسٹیشن 403 پر لیگی کارکنان اور جیالوں کے درمیان  جھگڑاہوگیااوردونوں جماعتوں کے کارکنان میں پولیس کی موجودگی میں ہاتھا پائی ہوگئی۔
تنازع ن لیگی امیدوار حافظ حفیظ الرحمن کے پولنگ اسٹیشن کے دورے پر ہو ا،ان کے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے پر پیپلز پارٹی کارکنوں نے اعتراض کیا جس کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

 گلگت بلتستان کے نگران وزیر داخلہ جی بی ساجد بیگ بھی اس وقت پولنگ اسٹیشن پر موجود تھے،پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تعینات کردی گئی ہے۔