ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بجلی کی طلب بڑھ گئی،چوری والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نافذ

 بجلی کی طلب بڑھ گئی،چوری والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث لیسکو کے نظام پر بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو میں بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 2130 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر  سے فراہمی 2150 میگاواٹ تک جاری ہے۔

طلب اور رسد تقریباً برابر ہونے کے باوجود بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ لائن لاسز اور بجلی چوری والے علاقوں میں 2 سے 3 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق 200 میگاواٹ کے لوڈ مینجمنٹ کی بنیاد پر مخصوص علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

 وزارتِ پاور ڈویژن کی ہدایت پر بجلی چوری اور زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ جاری ہے تاکہ نظام کو مستحکم رکھا جا سکے۔