ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ناروے کی مستقبل کی ملکہ کی حالت تشویشناک

 ناروے کی مستقبل کی ملکہ کی حالت تشویشناک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )ناروے کی مستقبل کی ملکہ اور ولی عہد شہزادی میٹے ماریٹ    کو ایک سنگین طبی حالت کے باعث لنگ ٹرانسپلانٹ (پھیپھڑوں کی پیوندکاری) کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، اور ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے پاس صرف ایک سال تک زندگی رہ سکتی ہے۔

 52 سالہ شہزادی کو 2018 میں پلمونری فائبروسس نامی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی، جو پھیپھڑوں کے ٹشوز کو مستقل نقصان پہنچاتی ہے اور سانس لینے میں شدید مشکلات پیدا کرتی ہے۔ اس بیماری کا کوئی مستقل علاج موجود نہیں۔

 ناروے کے شاہی محل کے مطابق ان کی حالت گزشتہ چھ ماہ میں مزید بگڑ گئی ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنی سرکاری ذمہ داریاں بھی عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپلانٹ کے بعد طویل بحالی کا مرحلہ ہوگا اور اس دوران ان کی صحت پر باقاعدہ اپ ڈیٹس نہیں دی جائیں گی۔

 طبی ماہرین کے مطابق ٹرانسپلانٹ کے منتظر مریض عموماً انتہائی نازک حالت میں ہوتے ہیں، اور ان کے پاس وقت محدود ہوتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ موزوں عضو کی دستیابی پر منحصر ہوتا ہے۔