سٹی42: عید الاضحیٰ کے پہلے روز کتنے بکرے، بیل اور اونٹ ذبح ہوئے، یہ اعداد و شمار تو ابھی سامنے نہیں آئے لیکن جانوروں کو ذبح کرنے کی کوشش میں کتنے اناڑی اور کاری گر قصائی زخمی ہو کر ہسپتالوں میں پہنچے، یہ گنتی سامنے آ گئی ہے۔
۔ اس مرتبہ عید کے پہلے روز اپنی ہی چھری لگنے سے زخمی ہونے والے قصابوں کی تعداد 14 ہزار شمار کی گئی ہے، لیکن یہ صرف ایک اسلامی ملک میں زخمی ہونے والے قصابوں کی گنتی ہے۔
ترکیہ میں میڈیا میں آج شائع ہونے والی رپورٹس مین بتایا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے پہلے روز جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
ترکیہ کے وزیر صحت نے بتایا کہعید کے پہلے روز ہسپتال لائے گئے افراد کی مجموعی تعداد 14 ہزار 372 تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 1049 زخمیوں کو انقرہ، 753 زخمیوں کو استنبول اور 655 افراد کو نیا میں جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔
وزیرصحت نے شہریوں پر زور دیا کہ بے جا زخمی ہونے سے بچنے کے لیے پیشہ ور قصائیوں کی خدمات لی جائیں۔
گزشتہ سال بھی ترکیہ میں عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران تقریباً 16 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔