ڈومیسٹک ہاکی شروع کرنے کی اجازت

 ڈومیسٹک ہاکی شروع کرنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان سمیت مختلف ممالک نے اپنے مقامی حالات کے مطابق ایس او پیز کے تحت ڈومیسٹک ہاکی مقابلے کروانے کی حکمت عملی بنالی ہے، پی ایچ ایف اگست میں ہاکی سرگرمیاں شروع کرنے کا پلان بنارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کو اپنے حالات کے مطابق ڈومیسٹک ہاکی شروع کرنے کی اجازت دے دی، جس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اگست میں ہاکی سرگرمیاں شروع کرنے کی حکمت عملی بنانا شروع کردی ہے۔
پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی نے دنیا کے مختلف ممالک کو ایس او پیز کے ساتھ ڈومیسٹک ہاکی شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم ایف آئی ایچ نے اس سال انٹر نیشنل ہاکی کے تمام ایونٹ ملتوی کر دئیے ہیں، پی ایچ ایف کو بھی مقامی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈومیسٹک ہاکی کروانے کی اجازت مل گئی۔
اجازت ملنے کے بعد پی ایچ ایف نے فائیو اے سائیڈ اور سیون اے سائیڈ ایونٹس سے ہاکی بحالی کا پلان بنایا ہے جس کے تحت اگست میں فائیو اے سائیڈ اورستمبر میں سیون اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کروایا جائے گا، ایف آئی ایچ کی اجازت کے بعد آسٹریلین ہاکی لیگ 18 جولائی سے شروع ہوگی، دنیا بھر کی ہاکی لیگز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر کروانے کی تجویز ہے، آسٹریلیا اور یورپ میں موجود غیر ملکی کھلاڑی لیگ ہاکی میں حصہ لے سکیں گے۔
ادھر ایف آئی ایچ نے پاکستان ، ہالینڈ، جرمنی اور بیلجیئم کی تجویز پر موجودہ صورت حال میں مختصر فارمیٹ کی ہاکی کو فروغ دینے پراتفاق کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اس ماہ کے آخر میں ایس او پیز تیار کر کے حکومت سے اجازت کے لئے رابطہ کرے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer