" بھارت پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنےکہا ہےکہ مودی کی انسانیت دشمنی ہٹلر اور مسولینی کےفاشزم سے زیادہ شرمناک ہے،8 جاسوس ڈرون گرنے کے بعد بھارت سمجھ لےوہ پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نےبھارت کے جارحانہ رویہ پرتبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کےپاس دنیا کی بہتر ین افواج ہے جو سرحدوں کا دفاع کرنا جانتی ہے، کشمیر میں بے گناہوں کےماورائےعدالت قتل پراو آئی سی اوردنیا کوبھی نوٹس لینا چاہیے،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے.

چودھری محمدسرور نےکہا کہ بھارتی حکمرانوں نے سیکولرازم بھارت اورجمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، آرایس ایس اور بی جے پی مودی کی قیادت میں اکھنڈ بھارت بنانا چاہتی ہے،گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی کی دہشت گردی وانتہا پسندی دنیا اور خطےکےامن کے لیےسنگین خطرہ بن چکی ہے، کشمیر میں308دن سےجاری کر فیو بھارت کاتحر یک آزادی سے خوف کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ پاک فوج نے سرحدی خلاف ورزی پر  بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایاتھا۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون ایل او سی پرخانجر سیکٹر میں گرایا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بھارت کا جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک اندر آگیا تھا۔پاک فوج نے رواں سال بھارت کا یہ آٹھواں ڈرون گرایا ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کی سرحدی خلاف وزریوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے جواب میں پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران دو چاسوس ڈرون مارگرائے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer