ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: اسلم اقبال

ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: اسلم اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال  کااپنے کیمپ آفس میں تاجروں کے وفد سے گفتگو   کرتے ہوئےکہنا تھا کہ  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے  کے لئے عوام حکومتی فیصلوں کے نفاذ میں تعاون کریں، ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا  پڑے گا ،  ایس اوپیز  کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال  کا اپنے کیمپ آفس میں تاجروں کے وفد سے گفتگو   کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے  کے لئے عوام حکومتی فیصلوں کے نفاذ میں تعاون کریں اور  ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،  ایس اوپیز  کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ  کورونا  وائرس سے بچنے  کے لئےاحتیاطی تدابیر اختیار کئے بغیر کوئی چارہ نہیں ،لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے  کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد لازم  ہے،  مارکیٹوں کی مانیٹر نگ جاری ر ہے گی، خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا ، تاجر مارکیٹوں کی دوروزہ بندش کے دوران مارکیٹوں میں سپرے اور صفائی کا اہتمام بھی کرائیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا مزید کہنا تھا کہ لوگ مثبت رویے اپنائیں تو لاک ڈاؤن کی مشکل صورتحال سے بچا جاسکتا  ہے،  کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوام کو حکومت کے ساتھ کھڑے ہو نا  ہے،  کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کو روکنے  کے لئےحکومتی اقدامات اورفیصلے عوام کی بہتری  کے لئے ہیں، غیر ذمہ دارانہ رویے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ   احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کر نے کے کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتے،  کورونا وائرس کے باعث ہماری ڈوبتی معشیت طویل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتی، عوام اس مشکل صورتحال سے بچنے  کے لئےاحتیاطی تدابیر اپنائیں ۔

Shazia Bashir

Content Writer