ٹاؤن ہال: راؤ دلشاد: کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی بھر مار کا نوٹس لیا تو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ کو بھی ہوش آگیا، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کےلیے بیس روز کا شیڈول جاری کردیا، میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ہیڈ کوارٹر مزمل اشتیاق نے شیڈول جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ نے کمر کس لی، کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن ریٹائرسیف انجم کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ مزمل اشتیاق نے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر ہیڈ کوارٹر مزمل اشتیاق نے زونل ایم او پلاننگز کو غیر قانونی تعمیرات کی فہرستیں فوری جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے، جو کہ 8 جون سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز داتاگنج بخش زون سے ہوگا, 9 جون کو سمن آباد زون کے کنٹرولڈ ایریاز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی ہوگی، 10 جون کو علامہ اقبال ٹاون زون کے کنٹرولڈ ایریاز میں آپریشن ہوگا، 11 جون اور 12 جون کو نشترزون جبکہ 13 جون اور 14 جون کو گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ہوگا۔
15 جون اور 16 جون کو واہگہ زون، 17 جون کو شالامار زون جبکہ 18 جون اور 19 جون کو راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ہوگا20 جون سے 21 جون تک عزیز بھٹی زون جبکہ 22 جون کو داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات نشانے پر ہوں گی۔ 23 جون کو سمن آباد زون، 24 جون کو نشتر زون، 24 جون عزیز بھٹی زون جبکہ 26 جون کو شالامار زون میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف آپریشن کیاجائےگا