( علی رضا ) صدر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور حاجی عزیز الرحمان چن کی زیر صدارت اجلاس، لاہور میں تنظیم سازی اور آئندہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسی حوالے سے صدر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور حاجی عزیز الرحمان چن کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر عزیزالرحمان چن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مہنگائی اور موجودہ حکومت کی ناقص پالیسوں کے خلاف چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر قیادت تحریک چلائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے غریب عوام پستی جا رہی ہے، دو وقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ وزیراعظم کابینہ کے ساتھ مل کر کشکول لیے گھوم رہے، ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے، سلیکٹڈ حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی جبکہ پیپلز پارٹی ملکی معیشت کو ڈوبنے نہیں دے گی۔
اجلاس میں عابد صدیقی، عارف ظفر، فیصل میر، نورین سلیم، شاہدہ جبین، روشن اقبال شیخ، شناز کنول، انیسہ بانو، اسرار بٹ، چوہدری وقاص اور نرگس خان سمیت دیگر جیالے شریک ہوئے۔