پرائیوٹ گندم کی پسائی پر پابندی،صوبہ میں آٹے کی قلت پیدا ہونے کا امکان

پرائیوٹ گندم کی پسائی پر پابندی،صوبہ میں آٹے کی قلت پیدا ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:پنجاب میں آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ، حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کی فلور ملوں کو پرائیویٹ گندم کی پسائی پر پابندی کے باعث عید پر صوبے بھر میں آٹا غائب ہونے کا امکان۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنماء میاں ریاض نے ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا سے ملاقات کی۔اس موقع پر میاں ریاض کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت کی جانب سے فلور ملوں کو پرائیویٹ گندم کی پسائی کی تاحال اجازت نہیں دی گئی جسکے باعث اوپن مارکیٹ میں سفید آٹے والا تھیلا موجود نہیں جبکہ عید میں چند روز باقی ہیں۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:رمضان المبارک میں بھی یوٹیلٹی سٹورز عوام کو کوئی فائدہ نے پہنچا سکے

میاں ریاض کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے رمضان پیکج کے تحت فلور ملز کو صرف سبز تھیلے کی فراہمی پر پابند کیا ہے جبکہ حکومت نے رمضان پیکج کے تحت بھی فلور ملوں کو کوٹہ پورا فراہم نہیں کیا۔اگر حکومت نے فوری طور پر صوبے کی فلور ملز کو پرائیویٹ گراینڈنگ کی اجازت نہ دی تو اوپن مارکیٹ میں عید پر آٹا دستیاب نہیں ہو گا۔