ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں بھی یوٹیلٹی سٹورز عوام کو کوئی فائدہ نے پہنچا سکے

رمضان المبارک میں بھی یوٹیلٹی سٹورز عوام کو کوئی فائدہ نے پہنچا سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: رحمتوں برکتوں والے مہینہ کا پہلا عشرہ اختتام کی طرف، مگر شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت دور نہ ہو سکی۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے، لیکن یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے تحت نہ تو آٹا فراہم ہوسکا نہ ہی دالیں۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلور ملز کی جانب سے سٹورز پر آٹا فراہم نہیں کیا جا رہا، جبکہ دالیں یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی جانب سے فراہم نہیں کی جا رہیں۔ دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز اشیا کی قلت کے باعث یوٹیلٹی سٹورزکی افادیت ختم ہو چکی ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ملز کو ہدایات کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت کے رمضان پیکج کے تحت آٹا یوٹیلٹی سٹورز پر فراہم کیا جائے۔ حکومت پنجاب کی یوٹیلٹی سٹورز رمضان پیکج میں بے جا مداخلت کے باعث آٹے کی قلت پیدا ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں: