ڈاکٹر حسن عسکری پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ مقرر

ڈاکٹر حسن عسکری پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نےڈاکٹر حسن عسکری کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا، حسن عسکری کہتے ہیں عام انتخابات الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پرہونگے۔

سٹی 42 کے مطابق  نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں باہمی مشاورت کے بعدالیکشن کمیشن نے پروفیسرحسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر حسن عسکری کو آرٹیکل 224 اے کے تحت نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا ہے۔  ڈاکٹر حسن عسکری نے 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کی، صدر پاکستان کی جانب سے  انہیں 23 مارچ 2010 کو  ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری نے سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پرہونگے، تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ لے کر چلوں گا۔رول آف لاءکےمطابق سب کوبرابرمواقع ملیں گے۔

خبر پڑھیں۔۔۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی زندگی پر ایک نظر

 واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ پہلے صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے پاس تھا۔ ان کو حق حاصل تھا کہ وہ باہمی مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ کا انتخاب کریں لیکن سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی کئی میٹنگز ہونے کے باوجود بھی انتخاب نہ کیا جاسکا، بعدازاں نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کےسپرد کردیا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔سردار ایاز صادق کا حلقہ این اے 133 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی بھی حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائےپیدا کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔جس کے بعد یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا،الیکشن کمیشن کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چار نام بھیجے تھے ، جن میں حکومت کی جانب سے ایڈمرل ذکاء اللہ، جسٹس ریٹائرڈ سائرعلی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ڈاکٹر حسن عسکری اور ایازامیر کا نام تجویز کیا گیا تھا۔