سٹی 42: شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے سول سیکرٹریٹ،مال روڈ، ہائیکورٹ،مزنگ اور گردونواح میں تیز بارش ہوئی ۔
تیز بارش سے لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک میں پانی جمع ہوگیا جہاں لاہور ہائیکورٹ آنے والے سائلین اور وکلاء کو مشکلات کا سامنا رہا۔
سی ٹی او لاہور نے تمام افسران کو ڈویژن اور سرکلز کا دورہ کی کرنے کی ہدایت کردی ۔ کینال روڈ کے تمام انڈرپاسز پر اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے۔
سرکل افسران کو نکاسی آب کےلئے واسا انتظامیہ سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کردی ۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا نشیبی علاقوں میں اضافی نفری تعینات کردی گئی۔بارش میں کہیں بھی ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونے دی جائے گی، سی ٹی او کی شہریوں اور ٹریفک افسران کو الیکٹرک تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کردی.
واسا کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش ریکارڈ کے مطابق جیل روڈ 1،لکشمی چوک 35، اپر مال پر 3ملی میٹر،مغلپورہ 4.6، تاجپورہ 2.2، چوک ناخدامیں 36.8ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پانی والا تالاب 38.4، فرخ آباد 9.2، گلشن راوی میں 4.2سمن آباد 4.6اور سگیاں میں 39.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔