سٹی 42: شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر کا 7تا 9جولائی کے دوران جے ایس آر / سکردو-رونڈو روڈ پر لینڈ سلائیڈ کا الرٹ جاری کردیا۔ شمالی علاقہ جات میں بارشوں اور زمینی کٹاؤ کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔
اگلے دو روز میں سکردو اور ملحقہ علاقوں بشمول برومدو نالہ،چمچو ،مالوپا،ڈمبوڈاس-ٹورمک-ہراموش سیکشن میں مقامی سطح پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔اسکے علاوہ مقامی نالوں میں کٹاؤ اور مٹی و پتھروں کے تودوں کی حرکت سے سفر کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔مسافر و سیاح پہاڑی اور لینڈ سلائیڈ والے راستوں پر مکمل احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔
خطرناک ڈھلوانوں کے قریب سے آمدورفت میں احتیاط برتیں ۔این ڈی ایم اے کیجانب سے مقامی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کی ہدایت جاری