سٹی 42: کروشیا کے وزیرِ خارجہ و یورپی امور گورڈن گرلیچ راڈمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق گورڈن گرلیچ راڈمان 9 اور 10 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے،دورہ پاکستان کے دوران کروشیائی وزیر خارجہ پاکستانی حکام سے کثیرالخہتی مذاکرات کریں گے، ان مذاکرات میں اقتصادی، تجارتی اور مجموعی دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
کروشیا کے وزیرِ خارجہ و یورپی امور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، کروشیا کے وزیرِ خارجہ و یورپی امور کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے،