ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیارت: دہشتگردوں کے حملے میں 9 پولیس اہلکار شہید

زیارت: دہشتگردوں کے حملے میں 9 پولیس اہلکار شہید
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عیسیٰ ترین)بلوچستان کے علاقے زیارت میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق حملہ زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں کیا گیا، جہاں دہشتگردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان گزشتہ رات سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

 ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کر دی گئی ہیں۔

 حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔