ملک اشرف : سول جج لاہور محمد رمضان ڈھڈی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا
سول جج محمد رمضان ڈھڈی نے اپنا استعفی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھجوایا،سول جج محمد رمضان ڈھڈی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفی دیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے سول جج محمد رمضان ڈھڈی نے وکالت پرٹیکس شروع کرنے کے لیے استعفی دیا ، محمد رمضان ڈھڈی نے بطور سول جج، گیارہ سال، چار ماہ اور سات دن کام کیا،سول جج کے عظیم منصب پر خدمات انجام دیں۔،،
استعفی کے متن کے مطبق یہ سفر میرے لیے پیشہ ورانہ، روحانی، اخلاقی اور سیکھنے سے بھرپور رہا۔اب میں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں
معزز ساتھیوں اور معزز سینئرز کا، پیشہ ورانہ تربیت اور رہنمائی میں اہم کردار کرنے والے ساتھیوں اور سنئیرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں،میں معزز ہائی کورٹ کا بطور ادارہ بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے اعتماد اور باوقار ماحول فراہم کیا، جہاں میں قانون و انصاف کی خدمت کر سکا۔ یہ سال میرے لیے ایک مقدس امانت تھے۔ اللہ ہمیں دیانتداری، خلوص اور انسان دوستی کے ساتھ خدمت کی توفیق دے۔ آمین۔
