ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ

 سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب حکومت نے سکولوں کی انسپکشن کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا، اب سکولوں کی مانیٹرنگ پر مامور افسران کی آن لائن لوکیشن مانیٹرنگ کی جائے گی۔

پروگرام مانیٹرنگ یونٹ (PMIU) اور ایک نجی موبائل کمپنی کے درمیان انٹرنیٹ سروس فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت تمام مانیٹرنگ افسران (MEAs) کو مفت سم کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ان سمز میں انٹرنیٹ پیکج کی سہولت دستیاب ہوگی تاکہ افسران کی سرگرمیاں آن لائن مانیٹر کی جا سکیں۔

مانیٹرنگ افسران جب سکولوں کی انسپکشن کریں گے، ان کی جی پی ایس لوکیشن بھی ریکارڈ کی جائے گی تاکہ یہ تصدیق ہو سکے کہ افسر واقعی موقع پر موجود تھا۔افسران اگر گھر بیٹھ کر فرضی انسپکشن رپورٹس جمع کرائیں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔