ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرح سود تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

شرح سود،نئی مانیٹری پالیسی،سٹیٹ بینک،
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد شرح سود ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے قائمقام گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے کراچی میں پریس کانفرنس کی ہےجس میں ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.25 فیصد اضافے کا بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب شرح سود 13.75 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

 اس اعلان کے بعد شرح سود ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی جائزے کے بعد شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک میں مہنگائی کی رفتار مسلسل بڑھ رہی ہے جس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔