اساتذہ و ملازمین کی کٹوتی شدہ تنخواہ ادا

اساتذہ و ملازمین کی کٹوتی شدہ تنخواہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ و ملازمین کی کٹوتی شدہ تنخواہ ادا کر دی گئی، گورنر پنجاب کی ہدایت پر یونیورسٹی نے لون حاصل کر کے بقیہ تنخواہوں کی ادائیگی کر دی ہے۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ملازمین کی تنخواہوں میں کی گئی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، جس کے بعد تمام ملازمین کی کٹوتی شدہ تنخواہ ادا کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے چانسلر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ہدایت پرکیا۔ گزشتہ دنوں مالی بحران کے باعث یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں میں 35سے50فیصد تنخواہیں کاٹ لی گئی تھیں جس کے نوٹس میں گورنر پنجاب نے چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی کے فیصلے کے بعد ملازمین کی کاٹی گئی تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

ادھر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ نے مالی بحران ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم سے بیل آؤٹ پیکج مانگ لیا،  اساتذہ کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت یونیورسٹی کے ایک ارب روپے کی مقروض ہے، یونیورسٹی کے پیسے واپس کیے جائیں۔ یو ای ٹی کی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن نے لاہور پریس کلب میں مالی بحران پر پریس کانفرنس کی۔ صدر ٹی ایس اے ڈاکٹر فہیم گوہر کہتے ہیں کہ اساتذہ و ملازمین نے آٹھ جولائی کو ہونے والا احتجاج منسوخ کر دیا ہے۔

اساتذہ کہتے ہین کہ کٹوتی شدہ تنخواہ یونیورسٹی نے لون حاصل کرنے کے بعد ادا کر دی ہے۔ ڈاکٹر فہیم گوہر کا کہنا تھا کہ یوای ٹی کا گزشتہ دس سال کا آڈٹ تھرڈ پارٹی سے کرایا جائے اور پنجاب حکومت رچنا انجینئرنگ کالج گوجرنوالہ اور محمد نوازشریف یوای ٹی ملتان کی تعمیر میں یوای ٹی کے بجٹ سے استعمال کردہ ایک ارب روپے واپس کرے۔ ترجمان ٹی ایس اے ڈاکٹر تنویر قاسم، ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر اویس ارشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ میں کٹ لگا کر حکومت نے یونیورسٹیوں کا گلا دبا دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer