ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنماؤں نے جج ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

لیگی رہنماؤں نے جج ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے رہنما پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ججز کے حوالے سے ایسی ویڈیو کے منظر عام پر آنے سے پاکستان کا امیج پوری دنیا میں خراب ہوگا, جج ویڈیو سکینڈل کی مکمل انکوئری ہونی چاہیے۔

 رکن قومی اسمبلی پرویزملک، شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک لندن پہنچ گئے، ہیتھرو ائیرپورٹ پر سٹی نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےن لیگی رہنما پرویزملک نے کہاکہ پاکستانی قوم مایوس نظر آرہی ہے، بہت جلد میاں محمد نوازشریف جیل سے باہر آجائیں گے، علی پرویز ملک نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق انصاف ہونا چاہیئے، ذاتی پسند نہ پسند پر انصاف کسی صورت قبول نہیں۔

رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کو پہلے دن سے تحفظات ہیں، آخر کب تک سیاسی لوگوں کی تذلیل ہو گی، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہر با ضمیر شخص بولے۔

لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ہم ملک میں مہنگائی کے خاتمے، آئین وقانون کی بالادستی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہی جدوجہد کر رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer