ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی بورڈ حیدرآباد کا نہم جماعت کے نتائج کا اعلان

تعلیمی بورڈ حیدرآباد کا نہم جماعت کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

تعلیمی بورڈ کی جانب سے حیدرآباد، مٹیاری ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، بدین، جامشورو، دادو، ٹھٹھہ اور سجاول کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔تعلیمی بورڈکا کہنا ہے کہ  مجموعی طور پر 78 ہزار 606 امیدوار امتحانات کیلئے انرول ہوئے،  78 ہزار 91 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔

515 امیدوار امتحانات سے غیر حاضر رہے۔ 70 ہزار 240 امیدوار تمام مضامین میں کامیاب قرار پائے۔مجموعی طور پر 1365 امیدوار تمام مضامین میں فیل ہوگئے۔

 72 امیدوارں کے نتائج روک لئے گئے ۔