ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ڈی جی ایکسائز  عمر شیر چٹھہ کے مطابق نادہندگان کی جائیداد پر قبضہ کرنے اور سربمہری کی کارروائیاں جلد شروع کی جائیں گی۔ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں صوبے بھر میں 50 فیصد پراپرٹی مالکان نے ٹیکس ادا کر دیا ہے، جبکہ باقی 50 فیصد نادہندگان کو حتمی نوٹسز بھیجنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے پراپرٹی ٹیکس کے 30 ارب کے ہدف میں سے 8 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں جبکہ پورے صوبے سے 18 ارب روپے جمع ہوئے ہیں۔

مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پہلی بار 4 ماہ کے لیے 5 فیصد رعایت دی گئی تھی لیکن رعایت کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی جی ایکسائز کا مذید کہنا تھا کہ سربمہری، جائیداد قرقی کے علاوہ ہر ماہ 10 فیصد جرمانہ بھی بڑھایا جائے گا۔