ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بس  کھائی میں جا گری ، 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی  

بس  کھائی میں جا گری ، 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چکوال میں تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان میں بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

 مسافر بس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

 جاں بحق ہونے والے مسافروں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹی ایچ کیو تلہ کنگ منتقل کیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

 پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی، زخمیوں کو ہسپتال میں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔