آئی فون 14 پرو میکس میں بڑی تبدیلیاں،نئی خصوصیات جانیے

iPhone 14 pro max
کیپشن: iPhone 14 pro max
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 2022 میں آئی فون  14 پرو  کی لانچنگ ، ایپل نے بڑی تبدیلیاں کردیں،  فرنٹ فیس کیمرے کے لئے فون میں سوراخ والا کیمرہ متعارف کرا دیا ۔
رپورٹ کے مطابق ٹویٹر پر آئی فون اور ایپل   کی لیکس کے لئے معروف صحافی'' منگ چی کو'' نے دعوی کیا کہ 2022 میں ایپل کمپنی آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس کےفرنٹ فیس کیمرہ فون کے ایک سوراخ میں چھپا ہے جبکہ سیل فون صرف فیس آئی ڈی کے ذریعے کھلے گا۔اسی طرح فون میں سم ٹرے نہیں ہوگی اور ای سم متعارف کرائی جائے گی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-01-07/news-1641556140-7789.jpg
یادرہے آئی فون 13 میں فیس آئی ڈی نوچ متعارف کرایا گیا تھا جو 2017 میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون X سے نسبتا چھوٹا نوچ تھا۔ فیس آئی ڈی اسکرین کے نیچے واقع کٹ آؤٹ سے شناخت کرے گا جبکہ آئی فون 14 پرو کا نوچ کٹ آؤٹ اپنے مدمقابل اینڈ رائڈ فونز کے مقابلے میں کہیں اسمارٹ ہے۔

API Response:

اسی طرح یہ قیاس آرائی بھی کی جارہی ہے کہ ٹچ آئی ڈی یا فنگر پرنٹ اسکینر بھی متعارف کرائی جاسکتی ہے۔ اسی طرح آئی فون ایس ای ماڈل 2022 بھی اسی سال ریلیز کیا جارہاہے۔ جو اپنے پیشرو سے سائز میں  زیادہ، فائیو جی اور دیگراضافی خصوصیات کا حامل ہوگا۔ اسی طرح ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون بھی اسی سال متعارف کرایا جارہا ہے

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر