ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موج مستی ختم..سکولز موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے

موج مستی ختم..سکولز موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: موج مستی ختم، لاہورسمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں سکولز موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے،موسلا دھار بارش کے باعث سکولوں سکولوں میں طلبہ  کی تعداد 20 فیصد سے بھی کم رہی۔
 موسم سرما کی چھٹیاں بلا آخر ختم ہوگئی۔سکول موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔ سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 24 دسمبر سے ہوا جو 6 جنوری تک جاری رہی۔پہلے روز بارش کے باعث طلباء کو سکول آنے میں مشکلات رہی۔ پہلے روز بھی کورونا ایس او پیز کے تحت تعلیمی اداروں میں بچے سکول آئے لیکن شہر میں مسلسل موسلا دھار بارش کےباعث سکولوں میں حاضری نہ ہونے کے برابررہی۔

ذرائع کے مطابق بارش کے باعث سکولوں میں طلباء کی تعداد 20 فیصد سے بھی کم رہی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی حاضری منگل تک پوری ہو جائے گی۔