ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے معروف تاجر کے گھر پر فائرنگ

شہر کے معروف تاجر کے گھر پر فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) گلی میں دیوار بنانے سے منع کرنے پر نامعلوم افراد نے تاجر شیخ نبیل کے گھر پر فائرنگ کر دی، واقع کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔

ساندہ کے علاقے ریواز گارڈن کے رہائشی شیخ نبیل کا کہنا ہے کہ چند روز قبل محلے داروں نے گلی میں غیر قانونی طور پر دیوار بنائی جس پر انہیں روکا گیا تو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز آنا شروع ہو گئیں اور رات گئے نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کر دی۔

واقع کی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان کا ایک ساتھی گلی میں پہلے پہنچ کر جائزہ لیتا ہے جس کے بعد موٹرسائیکل سوار ملزمان گلی کا چکر لگا کر فائرنگ کرتے ہیں۔

تاجر شیخ نبیل کا کہنا ہے کہ پولیس کو واردات کی سی سی ٹی وی اور درخواست فراہم کی گئی مگر تاحال ملزموں کے خلاف مقدمہ ہی درج نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل شاہ عالم مارکیٹ میں لین دین کے تنازعہ پر وہاب نامی ملزم نے تاجر ملک رضوان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فائرنگ کر دی تھی، تاجر ملک رضوان نے وہاب سے 75 لاکھ روپے لینے تھے اور رقم کا مطالبہ کرنے پر ملزم وہاب نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔