سیشن کورٹ کے احاطے سے کرائے کا قاتل گرفتار

سیشن کورٹ کے احاطے سے کرائے کا قاتل گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نئے سال میں پولیس کی بروقت کاروائی کی بدولت سیشن کورٹ کو بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ سائلین گیٹ سے کرائے کا قاتل ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، سیکورٹی انچارچ مبشر اعوان نے  بتایا کہ ملزم زیور خان کو پمپ ایکشن سمیت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم سے تفتیش کے لیے اسے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا ہے،  ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کسی خاتون کے ساتھ سیشن کورٹ داخل ہو رہا تھا, ملزم نے پمپ ایکشن اور چار کارتوس شال کے نیچے چھپا رکھے تھے ۔

دوسری جانب  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سیشن کورٹ بخشی خانے میں دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم کفیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں سولہ جنوری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے پولیس کو چالان ہر حال میں پیش کرنے کا حکم دےدیا،  ملزم کے خلاف اسلام ہورہ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer