ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک نہیں دو پاکستان،  گورنر ہاؤس کے وارے نیارے ہوگئے

ایک نہیں دو پاکستان،  گورنر ہاؤس کے وارے نیارے ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وی آئی پی کلچر کی انتہا ہوگئی، سوئی ناردرن گیس نے  گورنر ہاؤس میں گیس پریشر کے مسئلے کے حل کیلئے نئی پائپ لائن بچھانے کی منظوری دے دی۔

وی آئی پی گھر کے لیے سوئی ناردرن گیس کمپنی کا وی آئی پی اقدام، گورنر ہاؤس میں گیس کا پریشر کم ہوگیا تو  کمپنی نے مسئلے کا حل تلاش کر لیا۔ذرائع کے مطابق  گورنر ہاؤس کے لیے دوسری پائپ لائن بچھانے کی منظوری دے دی گئی۔

 واضح رہے کہ موسم سرما کے آغاز پر گورنر ہاؤس میں گیس کی قلت پیدا ہوئی، تمام تر اقدامات کرنے کے باوجود گیس فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی۔اب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کنال روڈ سے سپلائی دینے کا فیصلہ کیاہے، اس سے قبل گورنر ہاؤس کو گڑھی شاہو والی لائن سے کنکشن دیا گیا ہے، کنال روڈ مین سپلائی لائن سے کنکشن دینے پر پریشر کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer