سٹی 42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارش و برفباری بارے الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا 8 سے 10 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔
9 سے 10 فروری کے دوران فیصل آباد ڈویژن میں بھی گھنے بادلوں سمیت بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گھنے بادلوں سمیت بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔
لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔مری میں سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔ مری میں برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کریں۔دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں ۔عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔