ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج سے 10 فروری تک آندھی ، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ؛ الرٹ جاری

آج سے 10 فروری تک آندھی ، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ؛ الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آج سے 10 فروری تک آندھی ، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کردیا گیا ۔ 

محکمہ موسمیات نے  الرٹ  جاری کرتے ہوئے کہا آج رات سے 10 فروری کے دوران شمالی بولچستان اور بلائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے ۔ مغربی ہواوں کا سلسلہ 8 فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔مغربی ہواوں کا سلسلہ 9 فروری سے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا،

8 سے 9 فروری کے دوران بلوچستان، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشتین قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی نوشکی، ہرنائی میں بارش متوقع ہے۔ژوب، قلات ، مستونگ، بارکھان، سبی اور لورالائی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 9 سے 10 فروری کے دوران خیبرپختونخوا، چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے ۔ ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، بنوں میں بارش کا امکان ہے ۔ باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔ 9 سے 10 فروری کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی میں بارش متوقع ہے ۔ بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، جھنگ، نور پور تھل، گجرات، گجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے ۔ حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، 8 سے 9 فروری کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے ۔ 9 سے 10 فروری کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے ۔ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے ۔