سٹی42: واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں اور قم میں آیت اللہ خامنہ ای نے ان پابندیوں کا جواب دھمکیوں سے دیا ہے
صدر ٹرمپ کی چار سال کے وقفت کے بعد اقتدار مین واپسی کے تین ہفتے بعد ایران کے خلاف یہ پہلی پابندیاں ہیں جن میں امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے بطاہر کچھ نیا نہیں کیا بلکہ ایران میں پہلے سے پابندیوں کاشکارکمپنیوں سے منسلک افراد، جہازوں اور فرموں پر ہی مزید پابندیاں لگائی ہیں۔
ٹرمپ کے نئے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ایران" تیل کی آمدنی" کو جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز پر لگا رہا ہے، ایران اپنی تیل کی آمدنی کو دہشتگرد گروہوں کی مدد کے لیے بھی استعمال کررہا ہے لہٰذا غیرقانونی سرگرمیوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کریں گے۔