ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک سالانہ امتحان، سٹوڈنٹس کیلئے اہم خبر

میٹرک سالانہ امتحان، سٹوڈنٹس کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان 2025 کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی ۔ 

میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا ، پہلے روز 6 مضامین عربی،جغرافیہ ،وڈورکنگ،تاریخ ،آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ کا پیپر لیا جائے گا ۔ میٹرک کا آخری پیپر 24 مارچ کو پنجابی کے مضمون کا لیا جائےگا ۔ 

نہم کے پیپر 25 مارچ سے شروع ہوں گے، نہم کا پہلا پیپر انگریزی لازمی کا لیا جائے گا، نہم کا آخری پیپر 18 اپریل کو پنجابی کا لیا جائےگا ۔ 

میٹرک کے پریکٹیکل امتحان کا آغاز 23 اپریل سے ہوگا۔ عملی امتحانات کا سلسلہ 15 مئی تک جاری رہے گا ۔