ویب ڈیسک : سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کی بہتری کے اشارے ہیں۔
نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا۔ مخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، عوام کی خدمت کا صلہ اور انعام اللّٰہ تعالیٰ دیتا ہے، نیت ٹھیک ہو گی تو اللّٰہ تعالیٰ کی مدد آئے گی۔
نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے طور پر میرا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کی بہتری کے اشارے ہیں، معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی عوام کے حالات بدل سکتے ہیں۔