ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیادتی میں مزاحمت پر حاملہ خاتون کو چلتی ٹرین سے پھینک دیا گیا

زیادتی میں مزاحمت پر حاملہ خاتون کو چلتی ٹرین سے پھینک دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تامل ناڈو کے کوئمبٹور ضلع میں ایک حاملہ خاتون کو زیادتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ٹرین سے پھینک دیا گیا۔

بھارتی ریاستی تامل ناڈو میں جمعرات کی صبح ایک حاملہ خاتون کو اس وقت ٹرین سے نیچے پھینک دیا گیا جب اس نے زیادتی کے خلاف مزاحمت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 36 سالہ حاملہ خاتون رویتی، تیروپور سے آندھرا پردیش کے چتور جانے کےلیے انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین میں سفر کررہی تھیں۔ رویتی خواتین کے ڈبے میں سوار تھیں جہاں ان کے ساتھ مزید سات دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔

جب ٹرین جولارپیٹی ریلوے اسٹیشن پہنچی، تو تمام خواتین اُتر گئیں، جس کے بعد ڈبہ خالی ہوگیا۔ ٹرین کے چلنے کے بعد، ملزم ہیماراج بھی اسی ڈبے میں سوار ہوگیا۔ تھوڑی دیر بعد جب اُس نے دیکھا کہ خاتون اکیلی ہیں، تو اُس نے رویتی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

ہیماراج کی زیادتی کے خلاف حاملہ خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے اُسے لات ماری، تو ملزم نے اسے چلتی ہوئی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔

میڈیا کے مطابق خاتون کے ہاتھوں، پیروں اور سر پر چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں فوری طور پر ویلور گورنمنٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج کیا گیا۔

پولیس نے خاتون کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم ایک عادی مجرم ہے اور پہلے بھی اس طرح کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ ہیماراج کو قتل اور ڈکیتی کے الزام میں پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer