پیک کے تحت سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان لینا درد سر بن گیا

 پیک کے تحت سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان لینا درد سر بن گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پیک کے تحت سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان لینا درد سر بن گیا، سکول سربراہان کو سالانہ امتحان کیلئے سوالیہ پیپرز کی6 کروڑ روپے سے زائد کی صرف فوٹو کاپیاں کروانا پڑیں گی، اساتذہ کا ایجوکیشن اتھارٹیز سے سوالیہ پیپرز فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

  پیک انتظامیہ سکولوں کو سوالیہ پیپر صرف ای میل کرے گی, سکول انتظامیہ اپنی مدد آپ کے تحت سوالیہ پیپرز فوٹو کاپی کروائے گی, سوالیہ پیپرز فوٹو کاپی کروانے کیلئے فی سکول ایک سے دولاکھ خرچ آئے گا، سکول سربراہان سوالیہ پیپرز خود سے تیار نہیں کروا سکیں گے, صرف پیک کے جاری کردہ سوالیہ پیپرز ہی فوٹو کاپی کروانا ہونگے، باہر سے خریدے گئے سوالیہ پیپرز پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

 لاہور میں سرکاری سکولوں کی تعداد 1 ہزار 119 ہے، مذکورہ سکولوں میں زیرتعلیم طلبا کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے۔ سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا، سکول سربراہان نے پیپرز کی فوٹو کاپیوں کیلئے فنڈز مانگ لیے ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سوالیہ پیپرز ایجوکیشن اتھارٹی فراہم کرے، ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کو سوالیہ پیپرز کیلئے اضافی فنڈز فراہم کرنے سے معذرت کی ہے۔