ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائم مقام گورنر پنجاب سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

قائم مقام گورنر پنجاب سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: قائم مقام گورنر چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ جب بھی موقع ملا ہمیشہ عوامی فلاحی کاموں کو ترجیح دی، سپریم کورٹ بار کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی جلد شروع کروائی جائے گی۔

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے سپریم کورٹ بار کے وفد نے نائب صدر چودھری ارشد باجوہ کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں رانا احمد شہزاد فاروق جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار، چودھری عارف محمود ایگزیکٹو ممبر سپریم کورٹ بار، ناصرصدیقی ایگزیکٹو ممبر سپریم کورٹ بار، چودھری منظور وڑائچ صدر رحیم یار خان بار، آصف محمود چیمہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور عامر سعید راں ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے دور میں وکلاء کیلئے تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت سہولیات میسر تھیں، انہیں اسی طرح کی سہولیات دوبارہ ملنی چاہئیں۔ نائب صدر سپریم کورٹ بار چودھری ارشد باجوہ نے چودھری پرویزالٰہی کو سپریم کورٹ بار میں خطاب کی دعوت بھی دی۔