سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان بحریہ کی پزیرائی کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 1500 کلو حشیش قبضے میں لی گئی جس کی مالیت تقریباً 3 ملین ڈالر ہے۔ پاک بحریہ کے "یمامہ" بحری جہاز نے حشیش کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا، پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت سمندروں میں سمگلنگ کا مکمل خاتمہ ہو گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اور مربوط بحری سلامتی کی کوششوں میں ایک فعال کردار ادا کررہی ہے جو کہ قابل تحسین ہے.