اسپین کو اپ سیٹ شکست،مراکش کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

اسپین کو اپ سیٹ شکست،مراکش کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: FIFA WORLD CUP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر میچ میں مراکش نے اسپین کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مراکش نے پنلٹی ککس پراسپین کو0-3 سے ہرا کرٹورنامنٹ سے آوٹ کر دیا ہے۔مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا،اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔

مراکش نے 2010کی عالمی چیمپئن کو ایونٹ سے باہر کردیا اور پہلی بار کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف مراکش کی جیت پر خوشی کااظہار ہے۔