ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدرٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کے ممالک کو ابرہام اکارڈز میں شامل ہونے کا مشورہ

Abraham Accords, Gaza War, Canada, England and France, Azerbaijan, Morocco, Jordan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کو ابراہام اکارڈ ز (معاہداتِ ابراہیم) میں شامل ہونے کا  مشورہ دیا ہے ۔
 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج جمعرات کو کہا کہ اسرائیل اور کئی مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے 2020 میں اپنی پہلی صدارت کے دوران کیے گئے ابرہام اکارڈز (ابراہیم معاہدے)  کو وسعت دینا مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کی کلید ہے۔ اس معاہدہ  کو وسعت دینے کی کوششیں فی الحال غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اسرائیل کے ساتھ عالمی غصے کی وجہ سے پیچیدہ ہیں۔ 

صدر ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک ابراہیم معاہدے میں شامل ہوں، یہ کہتے ہوئے کہ یہ خطے میں امن کو یقینی بنائے گا۔

ٹرمپ نے  سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر اپنی  پوسٹ میں لکھا، ’’اب جب کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔‘‘

ابراہم معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، جس پر ٹرمپ کے پہلے دور اقتدار کے دوران دستخط ہوئےتھے، چار مسلم اکثریتی ممالک نے امریکی ثالثی کے بعد اس معاہدہ میں شامل ہو کر اسرائیل کے ساتھ سفارتی  تعلقات قائم کرنے اور نارملائزیشن پر اتفاق کیا تھا۔

اب ان معاہدوں کو وسعت دینے کی کوششیں 7 اکتوبر  2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے شروع ہونے والی غزہ جنگ کے دوران غزہ میں بڑھتی ہوئی اموات اور غذائی قلت جیسے سنجیدہ ایشوز  کی وجہ سے پیچیدہ ہو گئی ہیں۔

غزہ کی جنگ، جہاں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 60,000 سے زیادہ افراد  مارے جاچکے ہیں، اس نے عالمی غصے کو ہوا دی ہے۔ کینیڈا، فرانس اور برطانیہ نے حالیہ دنوں میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکے ارادوں کا اعلان کیا ہے۔

اس معاملے کی معلومات رکھنے والے پانچ ذرائع کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ آذربائیجان کے ساتھ آذربائیجان اور وسطی ایشیا کے کچھ اتحادیوں کو ابراہیم معاہدے میں شامل کرنے کے امکان پر فعال طور پر بات چیت کر رہی ہے، اور اسرائیل کے ساتھ اپنے موجودہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی امید میں ہے۔

  صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معاہدات ابراہیمی میں مشرقی وسطیٰ کے ممالک کے شامل ہونےکے بعد خطے میں امن یقینی ہوجائےگا۔

2020 میں یو اے ای اور  بحرین معاہدات ابراہیمی میں شامل ہوئے تھے تاہم بعد میں مراکش اور سوڈان نے بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر  لانےکے معاہدے پر دستخط کردیئے تھے۔