ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں امدادی سامان کا ٹرک الٹنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے

Gaza Aid Truck overturned, City42, Hamas, Wafa News
کیپشن: امدادی ٹرک کریم شالوم کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غزہ میں امدادی سامان کا ٹرک الٹنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام  انفارمیشن دفتر کا کہنا ہے کہ بم سے تباہ شدہ سڑک پر امدادی ٹرک الٹنے سے 20 غزہ کے شہری ہلاک ہو گئے۔

غزہ میں حماس کے سرکاری انفارمیشن آفس نے بدھ کی صبح اطلاع دی کہ گزشتہ رات انسانی ہمدردی کی بنا پر بھیجی گئی امداد کا ایک ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے علاقے میں 20 افراد ہلاک ہوئے۔

حماس کے مطابق، ٹرک اس وقت الٹ گیا جب "اسرائیل نے اسے غیر محفوظ سڑکوں پر سفر کرنے پر مجبور کیا جن پر حال ہی میں بمباری کی گئی تھی" -  یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب غزہ کے سینکڑوں شہری امداد کے منتظر تھے۔

وفا نیوز ایجنسی نے بتایا،  بدھ کے روز غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کا ایک ٹرک کھانے کے منتظر ہجوم پر الٹنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے کہا کہ یہ جان لیوا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج نے ٹرک کو وسطی غزہ میں غیر محفوظ راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

ایجنسی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ حادثہ کہاں ہوا ہے۔