سٹی42: خاتون کو ہراساں کرنے والا بہت بڑا عہدیدار صرف جرمانہ ادا کرنے کے بعد بھی عہدہ سے چمٹا ہوا ہے، محتسبِ اعلیٰ کا بہت بڑے عہدیدار کو برطرف کرنے کا حکم بے معنی ثابت ہوا۔ ہائی کورٹ نے مجرم قرار پا چکے عہدیدار کو ریلیف دے دیا۔
خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں کراچی الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی نےعدالت کے حکم کے مطابق 25 لاکھ جرمانہ ادا کر دیا۔
مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس علوی نے خاتون ہراسانی کیس میں عائد 25 لاکھ کا جرمانہ جمع کرادیا۔مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی درخواست پر سماعت ہوئی تو دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کروادی ہے۔
واضح رہےگزشتہ ماہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون سے ہراسانی کے الزام میں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو گیا تھا۔
عہدہ سے محروم کر دیئے جانے کے حکم کے خلاف مونس علوی نے سندھ ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کر دی تھی۔ ہائیکورٹ نےصوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا تھا تاہم ان پر عائد کیا گیا جرمانہ برقرار رکھا تھا۔
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ معطل
یکم اگست کو سندھ ہائیکورٹ نےصوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کرنے کے ساتھ مونس علوی کو حکم دیا تھا کہ وہ جرمانےکی رقم 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائیکورٹ کو جمع کرائیں۔
عدالت نےصوبائی محتسب اور شکایت کنندہ خاتون کو نوٹس بھی جاری کردیے تھے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟
اس دوران یہ قیاس آرائیاں بھی کی گئیں کہ مونس علوی نے کے الیکٹرک کے سربراہ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن کے الیکٹرک نے ترجمان نے اپنے سربراہ مونس علوی کے استعا دینے کی تردید کردی ۔
مونس علوی نے ہراسانی کا مرتکب قرار دینے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے انہیں جرمانہ بھرنے کا حکم دیا جو انہوں نے ادا کر دیا ہے۔ محتسب کے حکم کے دوسرے اہم حصہ کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کے لئے ہائی کورٹ مزید سماعت کرے گی۔
خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
31 جولائی کو محتسب اعلیٰ سندھ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے مونس علوی پر25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔
جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک نے شکایت کنندہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی، مونس علوی جرمانے ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے۔
محتسب اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مونس علوی جرمانہ ادا نہ کریں تو ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔